شہ سرخیاں
Home / پاکستان / کراچی:برطانیہ پاکستان میں جمہوریت کے حق میں ہے، برطانوی رکن کابینہ سعیدہ وارثی

کراچی:برطانیہ پاکستان میں جمہوریت کے حق میں ہے، برطانوی رکن کابینہ سعیدہ وارثی

کراچی(دانیال خاں)برطانوی رکن کابینہ سعیدہ وارثی کا کہنا ہے کہ برطانیہ پاکستان میں جمہوریت کے حق میں ہے، ترقی کے لئے جمہوریت سے بہتر راستہ نہیں۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں ایک برطانوی کمپنی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ تقریب میں برطانوی وزیر مملکت برائے تجارت و سرمایہ کاری لارڈ گرین اور کراچی میں متعین برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر فرانسس کیمبل بھی شریک تھے۔سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو موقع ملا ہے کہ ایک جمہوری حکومت دوسری جمہوری حکومت کو اقتدار منتقل کرے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مستقبل میں پاکستان مضبوط جمہوری ملک بنے گا۔ لارڈ گرین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو برطانوی سرمایہ کاری کے لئے پسندیدہ ملک قرار دیا ہے۔ برطانوی حکومت دو طرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کی حامی ہے۔

x

Check Also

لاہور:اسپتال میں جگہ نہ ملنے پررکشے میں بچے کا جنم

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پنجاب میں ایک اور ماں نے اسپتال کے باہر رکشے ...

Connect!