شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / مکی آرتھر نے گالیاں دیں، عمر اکمل پھٹ پڑے

مکی آرتھر نے گالیاں دیں، عمر اکمل پھٹ پڑے

لاہور (مانیٹرنگ سیل) عمر اکمل قومی ٹیم کے کوچز پر پھٹ پڑے، کہتے ہیں مکی آرتھر نے گالیاں دیں، ناجائز وارننگ دے کر ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا، ٹرینر نے ٹریننگ کرانے سے انکار کیا، چیئرمین پی سی بی نوٹس لیں۔ قومی کرکٹ ٹیم سے ڈراپ کئے گئے کرکٹر عمر اکمل میڈیا سے گفتگو کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز پر برس پڑے، کہتے ہیں کوچنگ اسٹاف کے رویے سے متعلق پی سی بی کو بتانا چاہتا ہوں، مکی آرتھر نے سینئر کھلاڑیوں کے سامنے برا بھلا کہا اور گالیاں دیں، ناجائز وارننگ دے کر ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا، ٹرینر نے مجھے ٹریننگ کرانے سے انکار کردیا، سمجھ نہیں آرہا کوچنگ اسٹاف ایسا کیوں کررہا ہے؟۔ وہ بولے کہ انتظامیہ پی سی بی کی ملازم ہے، اسی لئے بورڈ کو بتارہا ہوں، گالیاں دینے پر سینئر کھلاڑیوں نے مکی آرتھر کو نہیں روکا، مکی آرتھر نے اکیڈمی آنے کے بجائے کلب کرکٹ کھیلنے کو کہا، چیئرمین پی سی بی ہیڈ کوچ کی گالیوں کا نوٹس لیں۔

x

Check Also

ڈانس پارٹی پرچھاپہ،اسٹیج اداکارہ سمیت7رقاصائیں گرفتار

خانیوال (مانیٹرنگ سیل) خانیوال میں پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈانس ...

Connect!