شہ سرخیاں
Home / پاکستان / وہاڑی:پیپلزپارٹی کے ایم این اے میاں عظیم خان دولتانہ روڑ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق

وہاڑی:پیپلزپارٹی کے ایم این اے میاں عظیم خان دولتانہ روڑ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق


ہاڑی:(بیورو چیف)پاکستان کے پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات میاں عظیم خان دولتانہ ٹریفک حادثے میں ڈرائیور سمیت ہلاک ہوگئے۔پاک نیوز لائیو ڈاٹ کام  کے بیورو چیف کے مطابق مشرقی صوبے پنجاب کے شہر وہاڑی میں لڈن نزدیک کوٹ والی پل کے قریب تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکر اگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہلاک ہوگیا جب کہ عظیم دولتانہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ عظیم خانہ دولتانہ مقامی رکن اسمبلی شہر یار خان کے گھر سے رات گئے واپس جارہے تھے۔عظیم دولتانہ پاکستان مسلم لیگ نون کی مرکزی رہنما بیگم تہمینہ دولتانہ کے بھتیجے اور این اے 168 سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر قانون ساز ادارے ایوان زیریں کے رکن منتخب ہوئے تھے۔خاندانی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عظیم دولتانہ کی 4 فروری کو شادی ہونے والی تھی۔

x

Check Also

لاہور:اسپتال میں جگہ نہ ملنے پررکشے میں بچے کا جنم

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پنجاب میں ایک اور ماں نے اسپتال کے باہر رکشے ...

Connect!