شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / وہاڑی: نیوسبزی و فروٹ منڈی میں سائیکل اسٹینڈ پر ٹھیکیدارں کی اوورچارجنگ اور لڑائی جھگڑا معمول

وہاڑی: نیوسبزی و فروٹ منڈی میں سائیکل اسٹینڈ پر ٹھیکیدارں کی اوورچارجنگ اور لڑائی جھگڑا معمول

وہاڑی(نامہ نگار)نیوسبزی و فروٹ منڈی میں سائیکل اسٹینڈ پر ٹھیکیدارں کی اوورچارجنگ اضافی پیسے نہ دینے پر بدتمیزی لڑائی جھگڑا معمول شہری کی ڈپٹی کمشنر کو تحریری درخواست کاروائی کا مطالبہ تفصیل وہاڑی کے رہائشی محمد علی نے ڈپٹی کمشنر حاجی علی اکبر بھٹی کو بتایا کہ سبزی و فروٹ منڈی میں سودا سلف لینے گیا واپسی پر سائیکل اسٹینڈ پر موجود ٹھیکیدار کے کارندوں نے مجھے گھیر لیا اور زبردستی 20روپے سائیکل اسٹینڈ کی فیس کی وصولی کا مطالبہ کیا پیسوں کی اضافی وصولی پر انکار کیا تو زبردستی میرے جیب سے پیسے نکال لئے اور مجھے دھکے دیے جس کے باعث میں زمین پر گرگیا معمولی زخمی ہوگیا اور خریداری کی گئی سبزی بھی مٹھی میں گرنے سے خراب ہوگئی ٹھیکیدار کی بدمعاشی پر شہری نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھیکیدار کی اوورچارجنگ،بدتمیزی پر سخت کاروائی کی جائے اور سائیکل اسٹینڈ کا ٹھیکہ کینسل کرکے شریف آ دمی کو دیا جائے ۔

x

Check Also

ڈانس پارٹی پرچھاپہ،اسٹیج اداکارہ سمیت7رقاصائیں گرفتار

خانیوال (مانیٹرنگ سیل) خانیوال میں پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈانس ...

Connect!