شہ سرخیاں
Home / علاقائی / وہاڑی :سیگریٹ نوشی کی روک تھام کے لیے مہم کا آغاز۔ ڈاکٹر عابد

وہاڑی :سیگریٹ نوشی کی روک تھام کے لیے مہم کا آغاز۔ ڈاکٹر عابد

وہاڑی (بیورو چیف)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عابد حسین ظفر نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122نے سگریٹ نوشی کی روک تھام کے لیے باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیاہے۔سگرےٹ نوشی جسم میں سست رفتار زہر پھیلانے کا سبب بنتی ہے۔ ریسکیو سیفٹی آفیسر عبدالحق کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کمیونٹی پروگرام میں ہماری نوجوان نسل کو سگریٹ نوشی جو انسانی جان کے لیے بے حد مضر ہے.جس کے زہر نکوٹین سے نا جانے کتنے لوگ ہر سال موت کی آغوش میں سو جاتے ہیں۔ موجودہ دور میں اکژ نوجوان ، شوقین مزاج سگریٹ نوشی کو باعث فخر سمجھتے ہیں۔ اس نوجوان طبقے میں نہ صرف کم پڑھے افراد بلکہ آجکل کے گریجویٹ اور خاصے تعلیم یافتہ اشخاص اور کالج میں پڑھنے والے طالبعلم بھی تمباکو نوشی کوباعث فخر سمجھتے ہیں۔نکوٹین ایک زہریلا مادہ ہے جو کہ کینسر کا سبب بنتا ہے۔ جس سے ہماری نوجوان نسل لا علم ہے۔ اس کے بارے میں مکمل طور پر نوجوان نسل کو آگاہ کریں تاکہ ہمارا قیمتی اثاثہ بچ سکے ر یسکیو اسٹیشن پر ملاز مین سے خطاب کے بعد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر وہاڑی نے ریسکیو سیشن وہاڑی پر سگرےٹ نوشی کو سختی سے منع کیا ہے۔ اور مرتکب پائے جانے والے ریسکیو رز کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا آرڈر جاری کیا ہے۔ اس موقع پر کنٹرو ل روم انچارج عمران، میڈیا کوارڈئنیٹروقاص انور اور تمام شفٹ انچارج عتیق، اکرم، شبیر اور او سی او عرفان حفیظ موجود تھے۔

x

Check Also

ملتان : زمین پر قبضے کیخلاف احتجاج، بزرگ جوڑے پر پولیس کا انسانیت سوزتشدد

ملتان (بیورو رپورٹ) پولیس نے احتجاج کرنے والے بزرگ جوڑے سے انسانیت ...

Connect!