شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / وہاڑی:چوری درخت کٹوانے اور فروخت کرنے پر ہیڈ ماسٹر کو دو سال قید اور ساڑھے تین لاکھ جرمانہ
loading...
وہاڑی:چوری درخت کٹوانے اور فروخت کرنے پر ہیڈ ماسٹر کو دو سال قید اور ساڑھے تین لاکھ جرمانہ

وہاڑی:چوری درخت کٹوانے اور فروخت کرنے پر ہیڈ ماسٹر کو دو سال قید اور ساڑھے تین لاکھ جرمانہ

وہاڑی(نامہ نگار)چوری درخت کٹوانے اور فروخت کرنے پر جرم ثابت ہونے پر انٹی کرپشن جج ملتان نے سابق ہیڈ ماسٹر کو دو سال قید اور ساڑھے تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا تفصیل کیمطابق 245ای بی گورنمنٹ پرائمری سکول کے سابق ہیڈ ماسٹر محمد آ صف نے مبینہ طور پر 44درخت کٹوانے کے بعد فروخت کردیے شکایت پر سابقہ ڈی ای او مردانہ محمد معروف چوہدری نے محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کردیا بعد از اے ای او مرکز گگو نذیر احمد موہل کی مدعیت میں کاروائی کا آ غاز کردیا گیا اور سماعت انٹی کرپشن جج ملتان نے تمام گواہوں کی شہادتوں کے بعد ملزم محمد آ صف کو دو سال قید بامشقت اور ساڑھے تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دے دیا ذرائع کیمطابق ملزم محمد آ صف پہلے بھی جھوٹی درخواستیں دیکر افسران اور اہکاروں کو بلیک میل کرتا تھا اور پہلے بھی متعدد ایف آ ئی بھی درج ہوچکی ہیں ۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top