شہ سرخیاں
Home / علاقائی / سینکڑوں مزدوروں کو والز فیکٹری نے نوکری سے نکال دیا

سینکڑوں مزدوروں کو والز فیکٹری نے نوکری سے نکال دیا


بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ سالہا سال سے کام کرنے والے سینکڑوں مزدوروں کو والز فیکٹری نے نوکری سے نکال دیا ۔ احتجاجی مزدوروں کا فیکٹری گیٹ پر احتجاجی دھرنا اور مظاہرہ۔ہمیں مستقل نہ کیا گیا تو ملتان روڈ بلاک کر کے مظاہرہ کریں گے ۔ احتجاجی مظاہرین کا موقف ۔ احتجاج کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین ہیں انکا فیکٹری سے کوئی تعلق نہیں ۔ فیکٹری انتظامیہ کا موقف ۔تفصیلات کے مطابق سالہا سال سے کام کرنے والے سینکڑوں مزدوروں کو والز فیکٹری نے نوکری سے نکال دیا احتجاجی مزدوروں کا فیکٹری گیٹ پر احتجاجی دھرنا دیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین میں شامل رانا محمد امجد ، رانا محمد اکمل اور محمد نواز نے صحافیوں کو بتایا کہ فیکٹری انتظامیہ نے سالہا سال سے کام کرنے والے دو سو ملازمین کو فیکٹری سے نکال دیا ہے جو لیبر ایکٹ کی صریحا خلاف ورزی ہے ۔انتظامیہ اور پاکٹ یونین نے اپنے رشتہ داروں اور منظور نظر افراد کو مستقل کر دیا ہے جبکہ سینکڑوں غریب مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے کر دئیے ہیں ۔ اگر ہمیں مستقل نہ کیا گیا تو ہم ملتان روڈ بلاک کر کے مظاہرہ کریں گے ۔ فیکٹری انتظامیہ نے رابطہ پر بتایا کہ مظاہرین کنٹریکٹ پر کام کرتے تھے ۔ قانونی طور پر انہیں احتجاج کا کوئی حق نہیں ہے ۔

About admin

Scroll To Top