شہ سرخیاں
Home / علاقائی / چونیاں:نئے سال کا تحفہ ،بجلی کے گھریلو صارف کو پونے چھ لاکھ روپیہ بل

چونیاں:نئے سال کا تحفہ ،بجلی کے گھریلو صارف کو پونے چھ لاکھ روپیہ بل

چونیاں﴿ سٹاف رپورٹر﴾ لیسکو چونیاں کی طرف سے نئے سال کا تحفہ ،بجلی کے گھریلو صارف کو پونے چھ لاکھ روپیہ ایک ماہ کا بل ڈال دیا۔تفصیل کے مطابق نواحی گائوں بھوئے آصل کے محنت کش علی شیر کے اس وقت اوسان خطا ہوگئے جب اس نے رواں ماہ کا گھریلو بجلی کا بل 5,72,422/- روپے دیکھاجانچ پڑتال کرنے پر یہ سامنے آیا کہ اس کے گھر کے میٹر کا نمبر38305 ہے جو اسے موجودہ استعمال شدہ ریڈنگ کے خانہ میں درج کر کے اسے ایک بڑی رقم کا بل بھجودیا گیا ہے جبکہ میٹر کی ریڈنگ کچھ اور ہے پریشان حال شخص علی شیر نے میڈیا کو اپنا بل دکھایا اور تفصیلات سے آگاہ کیا متاثرہ شخص نے لیسکو کی کارکردگی پر حیر ت کا ا ظہار کرتے ہوئے بل کی ریڈنگ کے خانے میں میٹر نمبر درج ہونے سے جو بل اس کو ڈالا گیا ہے وہ اسے ساری عمر بھی ادا نہیں کر سکتااس نے اعلیٰ حکام سے دادرسی کی اپیل کر تے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اس حوالے سے اے ایم اولیسکو چھانگا مانگا سب ڈویژن محمد اسلم خاں نے موقف اختیار کیا کہ جب صارف کی درخواست دفتر آئے گی تو دیکھا جائے گاالبتہ اسے جاری شدہ بل تو ادا کرنا ہی ہوگا۔

x

Check Also

ملتان : زمین پر قبضے کیخلاف احتجاج، بزرگ جوڑے پر پولیس کا انسانیت سوزتشدد

ملتان (بیورو رپورٹ) پولیس نے احتجاج کرنے والے بزرگ جوڑے سے انسانیت ...

Connect!