شہ سرخیاں
Home / پاکستان / ملک بھر میں سردی کی لہر آئندہ تین دن تک برقرار رہنے کا امکان

ملک بھر میں سردی کی لہر آئندہ تین دن تک برقرار رہنے کا امکان

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی اورمغربی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی حالیہ لہر آئندہ دو سے تین دن تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کالام اور زیارت کا درجہ حرارت منفی چودہ ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پارہ چنار میں منفی تیرہ اور کوئٹہ میں منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم کے سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

About admin

Scroll To Top