شہ سرخیاں
Home / پاکستان / ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری

لاہور(سٹاف رپورٹر) ملک کے بیشتر حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ متعدد پہاڑی مقامات پر درجہ حرارت نقظہ انجماد سے نیچے گر گیا۔لاہور میں محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ، کشمیر میں پہاڑوں پر برفباری جبکہ پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں بارش اور دھند کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لواری ٹاپ اور وادی نیلم میں چار چار فٹ برفباری ہوئی، گلیات اڑھائی فٹ اورمری میں ڈیڑھ فٹ، کالام ایک فٹ، راولا کوٹ سات انچ، پارہ چنار میں چھ انچ برف پڑی۔ سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں اڑتیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ راولا کوٹ چھتیس، کوٹلی پینتیس، گوجرانوالہ اور دیر پچیس، روالپنڈی انیس اور لاہور میں چودہ ملی میٹر بارش ہوئی۔ بارش کے نتیجے میں پنجاب کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ صبح کے وقت ہلکی دھند بھی چھائی رہی، سب سے کم درجہ حرارت منفی بیس لواری ٹاپ پر ریکارڈ کیا گیا۔ پارہ چنار منفی بارہ، اسکردو منفی گیارہ، گلیات منفی سات، مری اور کالام منفی چھ، ایبٹ آباد منفی ایک، اسلام آباد صفر، لاہور اور پشاور دو اور ملتان میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں پہاڑوں پر برف باری اور پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔

x

Check Also

لاہور:اسپتال میں جگہ نہ ملنے پررکشے میں بچے کا جنم

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پنجاب میں ایک اور ماں نے اسپتال کے باہر رکشے ...

Connect!