شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / امریکا وائٹ ہاؤس کے سامنے ایک شخص نے خودکشی کرلی

امریکا وائٹ ہاؤس کے سامنے ایک شخص نے خودکشی کرلی

واشنگٹن (مانیٹرنگ سیل) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے حفاظتی جنگلے کے قریب ایک شخص نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جی ایم ٹی پنسلوینیا ایونیو پرواقع وائٹ ہاؤس کے جنگلے قریب ایک شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، پولیس کا کہنا ہے یہ شخص مجمعے میں شامل تھا۔ فائرنگ کے واقعے کے وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔ پولیس نے خودکشی کرنے والے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔

error: Content is Protected!!