شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / لاہور : ینگ ڈاکٹرز مطالبات کے حق میں پھر سڑکوں پر آ گئے
loading...
لاہور : ینگ ڈاکٹرز مطالبات کے حق میں پھر سڑکوں پر آ گئے

لاہور : ینگ ڈاکٹرز مطالبات کے حق میں پھر سڑکوں پر آ گئے

لاہور (نمائندہ خصوصی) سروسز ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے ایم ایس کے کمرے میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے سنٹرل انڈکشن پالیسی اور ایڈہاک ازم کے خلاف نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق ہسپتال میں احتجاج کے بعد ڈاکٹروں نے جیل روڈ پر دھرنا دے کر ٹریفک جام کر دی جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران مظاہرین  کی راہگیروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انھیں سنٹرل انڈکشن پالیسی کسی صورت قبول نہیں۔ حکومت نے کبھی اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔ وائی ڈی اے نے دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیں گے۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top
web stats