شہ سرخیاں
Home / پاکستان / وزیراعظم کے ساتھ اتحادی بھی عدالت میں پیش ہونگے

وزیراعظم کے ساتھ اتحادی بھی عدالت میں پیش ہونگے

اسلام آباد(ڈیسک نیوز)وزیراعظم گیلانی کو توہین عدالت کا نوٹس کے بعد اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ اتحادی بھی عدالت عظمیٰ میں پیش ہونگے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ منتخب وزیراعظم کو استعفی دینے کی ضرورت نہیں۔ جب تک پارلیمنٹ کا اعتماد ہے یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم رہیں گے۔ وفاقی وزیرقانون مولابخش چانڈیونےکہا کہ قومی اسمبلی میں حکومت کےحق میں پیش کی جانے والی قرارداد ضرور منظور ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ عوام نے پارلیمنٹ کو پانچ سال کے لیے منتخب کیا ہے ۔ حکومت کےخلاف تمام سازشیں ناکام ہوں گی اور یوسف رضا گیلانی ہی وزیراعظم رہیں گے

x

Check Also

لاہور:اسپتال میں جگہ نہ ملنے پررکشے میں بچے کا جنم

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پنجاب میں ایک اور ماں نے اسپتال کے باہر رکشے ...

Connect!