شہ سرخیاں
Home / پاکستان / عمران خان یوم تشکر کااعلان کر کے شرمندگی کم کرنا چاہتے ہیں، زعیم قادری
loading...
عمران خان یوم تشکر کااعلان کر کے شرمندگی کم کرنا چاہتے ہیں، زعیم قادری

عمران خان یوم تشکر کااعلان کر کے شرمندگی کم کرنا چاہتے ہیں، زعیم قادری

لاہور(نمائندہ خصووصی) پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کا کہنا ہے کہ دھرنا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنی موت خود مر گیا ہے، جبکہ عمران خان یوم تشکر کااعلان کر کے شرمندگی کم کرنا چاہتے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کا کہنا تھا کہ نوازشریف سیاسی اخلاقیات کی بلندی پر پہنچ چکے ہیں۔ ناعاقبت سیاستدان ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے تھے لیکن حکومتی اقدامات اور عدالت عظمیٰ کے احکامات نے ان تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ الزامات کی دھول ہٹانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ زعیم قادری کا کہنا تھا کہ جن سیاسی جماعتوں نے احتجاج کا راستہ نہیں اپنایا وہ قابل تحسین ہیں۔ اب ٹی او آر بنانے کی ذمے داری سپریم کورٹ کی ہوگی، جبکہ عمران خان کے آگے ہاتھ جوڑتے ہیں کہ وہ بس کردیں اور ہمیں کام کرنےدیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک نے وفاق کو شدید نقصان پہنچانے کی کوشش کی، خیبر پختونخوا کی غیور عوام انکے خطاب کا نوٹس لیں۔

Share Button
loading...
loading...

About admin

loading...
Scroll To Top