تازہ ترینفن فنکار

اداکار نانا پاٹیکر63برس کے ہوگئے

ممبئی(نمائندہ شوبز)بالی وڈ کے وراسٹائل اداکار نانا پاٹیکر یکم جنوری کو 63برس کے ہوجائینگے۔1جنوری1951کوبھارتی ریاست مہاراشٹرا کے گاؤں مرود جنجیرا میں پیدا ہونے والے ناناپاٹیکر نے اپنے فلمی کیریئر کا آغار1978ء میں فلم گمنام سے کیا۔1987ء میں فلم مہرے اور 1988ء میں فلم سلام بمبئی کے بعد 1989ء میں فلم پرندہ میں ولن کے کردار نے انہیں بالی وڈ انڈسٹری میں نمایا ں مقام دلواتے ہوئے انہیں بہترین معاون اداکار کے نیشنل فلم ایوارڈ کا حقدار ٹھہرایا۔نانا پاٹیکر نے اس کے بعدکرانتی ویر،اگنی ساکشی،انگار،خاموشی؛دی میوزیکل،وجود،غلامِ مصطفی،اب تک چھپّن/اب تک چھپن ٹو،پاٹ شالہ،اپھارن،ٹیکسی نمبر9211،ویلکم اور راج نیتی جیسی کامیاب فلموں سمیت لاتعداد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔مکالموں کی بے ساختہ ادائیگی کے حوالے سے اپنی شناخت رکھنے والے نانا پاٹیکر نے کئی بار بہترین اداکار کے نیشنل فلم ایوارڈ، فلم فیئر اور اسٹار اسکرین سمیت کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔نانا پاٹیکر کی آنے والی فلموں میں انکی بلاک بسٹر فلم ویلکم کا سیکوئل ویلکم بیک شامل ہیں جو رواں سال ہی سینما گھروں کی زینت بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں  انتخابات کے دن فون بند نہیں ہوں گے، سیکرٹری الیکشن کمشین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker