پاکستانتازہ ترین

اسرائیل اور بھارت انسانیت کے قاتل بن چکے ہیں، شہباز شریف

لاہور(پاک نیوز) قائدحزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کو انصاف ملنے تک سلامتی کونسل کی ساکھ پر سوال رہے گا۔تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے یوم القدس کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل اور بھارت نہتے فلسطینیوں اور کشمیریوں کے جائزقانونی حقوق پامال کرتے ہوئے انسانیت کے قاتل بن چکے ہیں اور امت مسلمہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی قرض دار ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینیوں کے حق کا دفاع امت کی اجتماعی ذمہ داری ہے،ہمیں اب امت کی سطح پر مشترکہ حکمت عملی تیار کرنی ہوگی اور او آئی سی کو اسلامی دنیا کے ان کلیدی تنازعات پر امت کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے کام کرنا ہوگا۔قائدحزب اختلاف قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ یروشلم،گولان کی پہاڑیوں اورجنوبی اردن پر امریکی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں جبکہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کو انصاف ملنے تک سلامتی کونسل کی ساکھ پر سوال رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:محنت کش پرگھرمیں داخل ہوکرتشدد، خاتون سمیت چارافراد کے خلاف مقد مہ درج

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker