تازہ ترینعلاقائی

اسسٹنٹ کمشنر سٹی راولپنڈی کے مختلف ہوٹلوں ، بیکریوں کے دورے

rawalpindiراولپنڈی (مانیٹرنگ سیل)اسسٹنٹ کمشنر سٹی راولپنڈی قراۃ العین ملک نے گزشتہ روز راولپنڈی کے مختلف ہوٹلوں ، بیکریوں کے دورے کئے اور کھانے پینے کی اشیاء کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوائے۔ اگر یہ نمونے مضر صحت پائے گئے تو انہیں جرمانے کئے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق اے سی سٹی نے سیور فوڈز ، مامو ں جی برگر ، باسط بیکرز ، چاٹ پیلس کا دورہ کیا اور کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کوچیک کیا اور ان جگہوں کا بھی معائنہ کیا جہاںیہ اشیاء تیار کی جاتی ہیں اور گھی، آئل ، مصالحہ جات ،مرغ اور مچھلی کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوئے گئے جن کے رزلٹ آنے پر ان کے مالکان کے خلاف کاروائی اور جرمانے کئے جائیں گے ۔ بعد ازاں انہوں نے نواز شریف پارک کے قریب سہولت باز کا دورہ کیا اور صفائی کی ہدایت کی اور مختلف سٹال دیکھے جن میں سبزی ، پھل فروٹ دالوں ، آٹے اور روزمرہ خورد و نوش کی اشیاء شامل ہیں ۔ انہوں نے دوکانداروں متنبہ کیا کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اگرکوئی دوکاندار گلا سڑا پھل اور خراب سبزی فروخت کرنے اور گرانفروشی کا مرتکب پایاگیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی اور جرمانے کئے جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button