پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کی مسزرخسانہ شوکت نےمسلم لیگ﴿ق﴾میں شمولیت اختیارکرلی

اسلام آباد﴿پ ر﴾مسلم لیگ ﴿ق﴾کی مرکزی نائب صدر مسز سلطان گل کی کوششوں سے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی راہنما اور سابق کونسلر مسز رخسانہ شوکت پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ﴿ق﴾میں شمولیت اختیار کر لی اس حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی امر پورہ تقریب میں پہنچنے پر مسز سلطان گل،سید فقیر حسین بخاری پیر سید مخدوم گیلانی یاسمین اختر و دیگر عہدیداروں کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا خواتین نے چوہدری شجاعت حسین،مسز سلطان گل چوہدری پرویز الہی مسلم لیگ ﴿ق﴾زندہ باد کے نعرے لگائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فقیر حسین بخاری نائب صدر مسلم لیگ﴿ق﴾ نے کہا کہ مسلم لیگ﴿ق﴾ایک نظریاتی جماعت ہے اس کے دروازے ہرخاص و عام کے لیے کھلے ہیں جس طرح لوگ چوہدری برادران کی قیادت پر اعتماد کر کے مسلم لیگ ﴿ق﴾ میںشامل ہو رہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب مسلم لیگ﴿ق﴾ ایک مضبوط جماعت بن کر ابھرے گی مسلم لیگ ﴿ق﴾ کی نائب صدر مسز سلطان گل نے کہا کہ لوگ آج چوہدری پرویز الہی کے دور حکومت کو یاد کر رہے ہیں پنجاب کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے کارکنوں کے حقوق کے لیے جنگ جاری رکھوں گی مسلم لیگ ﴿ن﴾ نے منافقانہ کردار ادا کیا وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف خدا کا خوف کریں اور پنجاب کے عوام پر اتنا ظلم نہ کریں جتنا کل برداشت نہ کر سکیں میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ آپ کے مسائل کو ایوانوں تک پہنچائیں گے اور آپ کی امیدوں پر پورا اتریں گے ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں چوہدری شجاعت حسین ،مشاید حسین سید جیسے عظیم اور محب وطن راہنما ملے ہیں جو کہ ملک و قوم کے لیے درد رکھتے ہیں اس موقع پر مسز رخسانہ شوکت نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مسلم لیگ ﴿ق﴾میں مسز سلطان گل جیسی عظیم خاتون موجود ہیں میں مسز سلطان گل کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جو کہ خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہیں ہیں اس موقع پر پیر سید مخدوم گیلانی، یاسمین اختر ،زاہدہ محمود، عائشہ طاہر، نازیہ تنویر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button