پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ دوبارہ بھڑک اٹھی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) مارگلہ کی پہاڑیوں میں آج دوبارہ آگ بھڑک اٹھی ہے جسے بجھانے کیلئے سی ڈی اے انوائرمنٹ ونگ کے عملے کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہیں۔ اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں میں لوح دندی کے مقام پر آج صبح آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے مارگلہ کی پہاڑیوں میں درختوں اور جھاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس کے بعد سے سی ڈی اے کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔ آگ زیادہ علاقے میں پھیلی ہونے کے باعث ہیلی کا پٹر بھی طلب کر لیئے گئے ہیں۔ انوائرمنٹ ونگ کنٹرول روم کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے مزید دو گھنٹے درکار ہونگے۔گزشتہ رات بھی مارگلہ کی پہاڑیوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس پر کئی گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد قابو پایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button