شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / اسلام آباد:5 سال میں ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں پکڑی گئیں

اسلام آباد:5 سال میں ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں پکڑی گئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) قومی اسمبلی میں وزارت داخلہ کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں اسلام آباد میں ایک لاکھ 38 ہزار 141 شراب کی بوتلیں پکڑی گئیں جبکہ 192 کلو گرام ہیروئن ، 78 لاکھ 65 ہزار 154 کلوگرام چرس پکڑی گئی۔قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی کی زیر صدارت جاری ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ کے تحریری جواب کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں ملک بھر میں دہشت گردی کے 1 ہزار 17 واقعات ہوئے۔اسلام آباد میں دہشت گردی کے 3 ،پنجاب میں 39 اور سندھ میں 155 واقعات ہوئے۔خیبر پختونخوا میں 327 ، بلوچستان میں 266 ،فاٹا میں دہشت گردی کے 222 ،گلگت میں 1 اور آزاد جموں کشمیر میں 4 واقعات ہوئے۔ان واقعات میں 232 سیکیورٹی اہلکار اور 646 شہری شہید ہوئے۔وقفہ سوالات کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تحریری جواب کے مطابق 31 سرکاری اداروں کو مرحلہ وار نجکاری کے لیے پیش کیا جائے گا۔او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کو نجی تحویل میں نہیں دیا جا رہا۔او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے انتظامی امور بدستور حکومت کے پاس رہیں گے۔کیپیٹل مارکیٹ کے ذریعے معمولی حصص فروخت کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔نجکاری سے پہلے پی آئی اے اور دوسرے اداروں کی تنظیم نو کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں ان اداروں کے چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرکا از سر نو تقرر کیا جائے گا۔پی ائی اے کی تنظیم نو کے لیے مالی مشیر کا تقرر کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان کی جیلوں میں کل 571 غیر ملکی قید ہیں۔ قیدیوں میں 270 بھارتی شہری ہیں،19 بھارتی جاسوس بھی پکڑے ہوئے ہیں۔ میٹرو بس سروس کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ عوام کا منصوبہ ہے۔منصوبے پر 38 ارب روپے خرچ ہوں گے اور وفاقی اور پنجاب حکومت آدھے آدھے اخراجات برداشت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  پانی ،پانی ،پانی