شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / اقوام متحدہ کا بنگلہ دیش میں پرتشدد انتخابات پر اظہار افسوس،ملک کی دوبڑی سیاسی جماعتوں پر تنقید

اقوام متحدہ کا بنگلہ دیش میں پرتشدد انتخابات پر اظہار افسوس،ملک کی دوبڑی سیاسی جماعتوں پر تنقید

اقوام متحدہ(مانیٹرنگ سیل)اقوام متحدہ نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خو نریز قومی انتخابات کے ضمن میں بنگلہ دیش کی دو بڑی سیاسی جماعتوں پر تنقید کی ہے ۔اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رہنما بان کی مون بنگلہ دیش میں گزشتہ روز ہونیوالے پارلیمانی انتخابات ، جو محاذ آرائی اور کم تعداد میں شرکت کی وجہ سے نمایاں رہے ، کے دوران ہونیوالے تشدد کے واقعات اور انسانی جانوں کے ضیاع کی وجہ سے افسوس ہوا ہے ۔انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ سیاسی جماعتیں اس قسم کے معاہدوں پر نہیں پہنچ پائی ہیں جن کے نتیجے میں پرامن اور ہر لحاظ سے حتمی انتخابی نتائج برآمد ہوتے ہیں ۔ فرحان حق کے مطابق آزادی کے بعد سے بنگلہ دیش کی انتہائی پرتشدد پولنگ میں کم ازکم 26افراد ہلاک ہو گئے ، وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی برسراقتدار عوامی لیگ نے بنگلہ دیش کی حزب مخالف بنگلہ دیش اپوزیشن پارٹی کے بائیکاٹ کے بعد انتخابات میں زبردست کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔فرحان حق نے کہا کہ بان نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ حتیٰ الواسع صبر و تحمل سے کام لیں اور ایسے ،اولین اور انتہائی ضروری پرامن اور ساز گار ماحول کی ضمانت کو یقینی بنائیں ،جس میں عوام اجتماع اور اظہار رائے کے اپنے حق کو برقرار رکھ سکیں ۔ترجمان نے ، جس کا کہنا ہے کہ بان نے دو جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ پرامن مذاکرات شروع کریں اور حتمی سیاسی عمل شروع کریں اور بنگلہ دیش کے عوام کی توقعات پر فوری طور پر پورا اترنے کی کوشش کریں۔

یہ بھی پڑھیں  اداکارہ شلپاءشیٹھی کیخلاف جعل سازی کا مقدمہ درج