تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:بروقت حفاظتی اقدامات کے باعث دریائے ستلج میں سیلابی ریلے سے کوئی نقصان نہیں ہوا

sardarاوکاڑہ (چیف رپورٹر پنجاب)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ بروقت حفاظتی اقدامات کئے جانے کے باعث دریائے ستلج میں سیلابی ریلے کی وجہ سے ابھی تک کوئی نقصان نہیں ہوا اور سیلابی پانی کا رخ نہروں کی جانب موڑ دیا گیا ہے ۔اس وقت ہیڈ سلیمانکی پر پانی کی سطح 60ہزار کیوسک لیول پر ہے ۔ڈی سی او نے کہا کہ دریا کی قریبی آبادیوں کو خالی کر والیا گیا ہے اور مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اضافی اقدامات کو مزید بہتر اور بڑھایا جا رہا ہے اور سجے کی گاؤں میں ایک اور ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مویشیوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ موقع پر موجود ہے ۔ اس کے علاوہ ریسکیو 1122 ، محکمہ صحت ، محکمہ آبپاشی ، محکمہ زراعت کا عملہ بھی ریلیف کیمپوں میں موجود ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : کرونا سے لڑتے ہوئے ایک اور پولیس افسر شہید ہو گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker