تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:عوام کی طاقت سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے، مہر عبدالستار

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حلقہ پی پی191پیپلز پارٹی کے امیدوار مہر عبدالستار نے کہا ہے کہ وہ عوام کی طاقت سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے گیارہ مئی کے دن عوام تیر کے نشان پر مہر لگا کر تھانہ کچہری کی سیاست کرنے والوں کے بت پاش پاش کردیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک کارنر میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔مہر عبدالستار نے کہا کہ وہ حلقہ سے موروثی سیاست، جاگیردارانہ ازم کے خاتمے اور عوامی مسائل کے تدارک کیلئے میدان میں ہیں اور انشاء اللہ حلقہ کی عوام انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد شیشے کے محلوں میں نہیں بیٹھوں گا بلکہ حلقہ کی عوام کی جھونپڑیوں میں بیٹھ کر اُن کے دکھ درد میں شریک رہوں گا۔عوام کے مسائل حل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا عوام کی خدمت میرا مشن ہے جس پر قائم رہوں گا#

یہ بھی پڑھیں  مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کسی نئی تجویز پر سوچا جا سکتا ہے، پرویز رشید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker