شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اوکاڑہ:بلدیاتی انتخابات،ہائیکورٹ کےفیصلہ سے امیدواروں میں مایوسی کی لہر

اوکاڑہ:بلدیاتی انتخابات،ہائیکورٹ کےفیصلہ سے امیدواروں میں مایوسی کی لہر

electionاوکاڑہ(محمدمظہررشید سے)بلدیاتی انتخابات کا انعقاد، ہائیکورٹ کے حلقہ بندیوں کے بارے میں فیصلہ سے امیدواروں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی انتخابات ہوں گے یا پھرنہیں مختلف چہ مگوئیاں گردش کرنے لگیں امیدواروں کی اکثریت 30جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کرانے کے حق میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کے بعد ہی انتخابی سرگرمیاں ماند پڑ گئیں فلیکسز بنوانے والوں کے آرڈر رُک گئے کسی حتمی فیصلے کا اعلان ہونے کے بعد ہی انتخابی سرگرمیوں میں جوش و خروش نظر آئے گا ضلع بھر میں ہزاروں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرارکھے ہیں امیدواروں کی طرف سے ہم خیالوں دوستوں یاروں سے مشورے شروع ہوگئے۔انتخابی کمپین جاری رکھیں یا نہیں مزید خرچہ کریں یا نہیں امیدواروں کے دفتروں اور ڈیروں پر میٹنگیں شروع ہوگئیں ہائی کورٹ کے فیصلے سے ووٹر کے گھروں کی گھنٹیاں بجنا اور دروازوں پر بار بار دستک ہونا تو بند ہوئی ووٹر کی امیدواروں کو یقین دہانیاں کرانے سے جان تو چھوٹی اکثر امیدواروں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں ان حالات میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی پوزیشن میں تھیں مرضی کی حلقہ بندیاں کرکے من پسند نتائج حاصل کرنے کی پلاننگ کی گئی تھی ہائی کورٹ کے فیصلے سے مرضی کی حلقہ بندیاں کرانے والوں کو شدید دھچکا لگا بلدیاتی انتخابات کے بارے میں حتمی فیصلہ آجانے تک انتخابی سرگرمیاں سرد مہری کا شکار رہیں گی

یہ بھی پڑھیں  سیاست اور کرپشن !
error: Content is Protected!!