اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جشن عید میلاد النبی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے بازار اسلامی جھنڈے، جھنڈیوں اور آراشی سامان سے سج گئے۔موم بتیوں کی جگہ آرائشی لائٹوں نے لے لی بازاروں میں خریداروں کا رش۔ تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی کی آمد کے سلسلہ میں اسے شایان شان طور پر منانے کیلئے مختلف مقامات پر محافل نعت خوانی کے انتظامات کئے گئے ہیں جن میں ملک کے نامور نعت خوانوں کو مدعو کیا گیا ہے بازاروں میں اسلامی جھنڈے اور جھنڈیوں خریدنے والوں کا رش پچھلے سال100روپے میں ملنے والا جھنڈا اب150روپے اور اس سے بھی بڑی قیمت پر دستیاب ہونے لگا عوام پہلے جشن عید میلاد النبی کے مذہبی تہوار پر اپنی عمارتوں کو موم بتیوں کو جلا کر نبی آخر الزمان کی ولادت کے دن کو مناتے تھے۔آج موم بتیوں کی جگہ آرائشی لائٹوں نے لے لی ہے پچھلے سال30فٹ کی آرائشی لائٹ60روپے میں مل جاتی تھی مگر آج اسی لائٹ کی قیمت100روپے سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔لیکن اس کے باوجود عاشقان رسول بازاروں میں اسلامی جھنڈے جھنڈیاں آرائشی لائٹیں خریدتے نظر آئے۔عوام کی کثیر تعداد نے آج ہی سے عید میلادالنبی کی آمد آمد پر اپنی عمارتوں پر آرائشی لائٹیں لگانا شروع کردیں ہیں موٹر سائیکلوں پر اسلامی جھنڈے لہرا کر نبی آخر الزمان سے اپنی محبت کا اظہار کرنا شروع کردیا ہے بازاروں اور عمارتوں کو سجانے کیلئے عارضی لائٹ سنٹروں پر آرائشی لائٹیں بُک ہوچکی ہیں
You must be logged in to post a comment.