تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:سیٹھ کالونی اوکاڑہ میں گندے پانی کے گٹر ابل پڑئے، پانی مکینوں کے گھروں میں داخل ہو گیا

okaraاوکاڑہ (محمد مظہررشید)سیٹھ کالونی اوکاڑہ میں گندے پانی کے گٹر ابل پڑئے گندہ پانی مکینوں کے گھروں میں داخل ہو گیا تعفن اور بدبو سے صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی بچوں میں خسرہ اور دیگر موسمی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا۔ تحصیل کونسل اوکاڑہ پانی کا نکاس کرنے میں یکسر ناکام تفصیلات کے مطابق گذشتہ چار روز سے سیٹھ کالونی میں گندے پانی کے گٹر بند ہونے کے باعث گلیوں میں ایک ایک منٹ سے زائد پانی بہہ رہا ہے گندہ پانی مکینوں کے گھروں میں داخل ہو چکا ہے تحصیل کونسل کے افسران کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا مگر ان کے مکانوں تک جوں تک نہیں رینگی تعفن اور بدبو سے صورتحال سنگین رخ اختیار کرتی جارہی ہے محلہ کے درجنوں رہائشی افراد نے اتوار کے روز تحصیل کونسل کے خلاف احتجاج میں نعرہ بازی بھی کی حکام نے گندے پانی کا نکاس فوری نہ کروایا تو خدشہ ہیکہ محلہ میں خسرہ جیسی فوری امراض کے ساتھ ساتھ بچوں میں دیگر موسمی بیماریاں نہ پھیل جائیں مکینوں نے ڈی سی او اوکاڑہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ سیٹھ کالونی سے ہنگامی بنیادوں پر نکاس کروایا جائے اور روزانہ صفائی کرنے والے عملہ کو پابند کیا جائے کہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button