تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی پھرتیاں

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی پھرتیاں،561لیکچرارز،پروفیسر صاحبان کو اخبار اشتہار کے ذریعے اداروں سے غیر حاضر قرار دیدیا گیا۔ ان میں سے اکثر ادارہ سے باقاعدہ ریلیو لیکر دوسرے اداروں میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے ایک قومی اخبار میں290مرد اور271خواتین لیکچرر، پروفیسر صاحبان کو اپنے اپنے اداروں سے غیر حاضر قرار دیکر اخبار اشتہار کردیا اسی طرح ڈاکٹر خالد سلیم جو کہ گورنمنٹ ڈگری کالج چونیاں ضلع قصور میں بطور لیکچررخدمت سرانجام دے رہے تھے05-12-2005کو باقاعدہ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب سے قانونی طریقہ کار سے ریلیونگ حاصل کرکے یونیورسٹی آف ایجوکیشن اوکاڑہ کیمپس میں بطور لیکچرر جوائننگ کرلی جو آکل یونیورسٹی آف ایجوکیشن اوکاڑہ کیمپس کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اسی طرح دیگر صاحبان دیگر اداروں میں خدمت انجام دے رہے ہیں۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی پھرتیاں یا نااہلی پر افسوس کا اظہار ہورہا ہے کہ ان کا ریکارڈ اتنا بوسیدہ ہوچکا ہے کہ ان کو561افراد کے بارے صحیح معلومات ہی نہیں ہے

یہ بھی پڑھیں  مسلمانوں کی بقاء اور سا لمیت کے لیے اتحاد امت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، الشیخ مصبا ح المالک لقمانوی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker