تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی جمع ہونے کامرحلہ مکمل

okaraاوکاڑہ(محمدمظہررشید سے)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے سالانہ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہونے کا مرحلہ مکمل ہو گیا دونوں بڑے گروپس نے تمام نشستوں کے لیے اپنے اپنے امیدوار میدان میں اتار دیے ون ٹو ون مقابلہ متوقع تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے سالانہ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 30دسمبرکو دوپہر 2بجے تک چیئر مین الیکشن بورڈ شیخ نجم الثاقب ایڈووکیٹ نے وصول کیے اس موقع پر صدر بار خان ضیا اللہ خان،جنرل سیکرٹری رائے اعجاز الحق کھرل بھی موجود رہے میاں شفیق بھنڈارہ گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار ان برائے صدر رائے محمد شفیع کھرل،نائب صدر اول مس صائمہ رشید،نائب صدر دوم محمد عارف چوہدری،جنرل سیکرٹری سید زاہد عباس بخاری ،لائبریری سیکرٹری نائلہ حمید ،فنانس سیکرٹری چوہدری شکیل احمد،جوائنٹ سیکرٹری راؤ محمد معصوم ،آڈیٹر محمد کا شان نے کاغذات جمع کروائے جبکہ چوہدری ریاض الحق گروپ کے امیدواران برائے صدر رائے محمد ارشدکھرل،نائب صدر اول مس شکیلہ شوکت ،نائب صدر دوم اسرار حسین جنجوعہ،لائبریری سیکرٹری عابد علی گودرا،فنانس سیکرٹری افضال حسین باجوہ،جوئینٹ سیکرٹری میاں محمد ہارون فاروق ،آڈیٹر چوہدری عامر سلیم نے کاغذات جمع کروائے دونوں گروپس کے امیدوار اپنے اپنے حامی وکلاء کے ساتھ کاغذات نامزدگی جمع کروانے آئے *

یہ بھی پڑھیں  این اے151: پیپلزپارٹی کے عبدالقادر گیلانی کامیاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker