تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ایک نوجوان جاں بحق ساتھی زخمی

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ایک نوجوان جاں بحق ساتھی زخمی تفصیلات کے مطابق پیپلز کالونی اوکاڑہ کا رہائشی سترہ سالہ نوجوان احسن رضا ولد علی رضا اپنے ساتھی کے ہمراہ شہر کسی کام سے جا رہا تھا جب وہ بے نظیر روڈ منڈی کے قریب پہنچا تو اچانک پیچھے سے آنے والی ایک تیز رفتار کار نے اس کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار احسن جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی معمولی زخمی ہو گیا اس دوران کارسوار موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button