تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: دو افراد نے نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کرلاکھوں روپے ہتھیا لئے

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)دو افراد نے نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیا لئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فرید آباد اوکاڑہ کے رہائشی محمد عباس کے بیٹے کو نیشنل بنک آف پاکستان میں نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر ملزمان محمد یٰسین اور محمد نعیم نے دو لاکھ پچاس ہزار روپے کی رقم ہتھیالی اور اسے جعلی اپوائنمنٹ لیٹر بنا کر دیا جس کے جعلی اور بوگس ہونے پر محمد عباس نے ملزمان سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزمان نے اسے کسی فوجداری مقدمہ میں ملوث کردینے کی دھمکیاں دیں پولیس تھانہ اے ڈویژن نے محمد عباس کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا*

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ڈی پی او آفس میں شہداء کی فیملی کے لیے ایک سپیشل ڈیسک کے قیام کااہتمام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker