تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ذیابیطس کے عالمی دن کے حوالے سے ریلی

اوکاڑہ (بیورو رپورٹ) ذیابیطس کے عالمی دن کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ایک خصوصی تقریب اور واک کا انعقاد کیا گیا واک میں DHQاوکاڑہ کے تما ڈاکٹرز ،لیڈی ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ذیابیطس کی آگاہی سے متعلق ریلی نکالی گئی ریلیDHQاوکاڑہ سے شروع ہوکر ہسپتال بازار محبوب عالم چوک تحصیل روڈ سے ہوتی ہوئیDHQ اوکاڑہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے شوگر سے بچاو اور احتیاتی تدابیر سے متعلق پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی کے اختتام کے بعد پیشنٹ ویلفیئر کی جانب سے لگائے جانے والے فری شوگر کیمپ میں عوام الناس کے فری شوگر ٹیسٹ بھی کیے گئے۔اس موقع پر ڈاکٹرز نے اپنے خطاب کے دوران بتایا کہ اس وقت دنیا میں 38کروڑ7لاکھ لوگ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں جن میں سے زیادہ تر لوگوں کی عمریں 40سے59سال کے درمیان ہیں اور اگر اس مرض پر کنٹرول نہ کیا گیاتو 2035تک دنیا میں مریضوں کی تعداد 59کروڑ2لاکھ ہوجائے گی *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button