پاکستانتازہ ترین

اکبربگٹی قتل کیس:مشرف اورشوکت عزیزسمیت تمام ملزمان کوگرفتارکرکےعدالت پیش کرنےکاحکم

سبی (مانیٹرنگ سیل) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس کے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سابق صدر اور وزیراعظم سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ انسداددہشتگردی کی عدالت نمبر دو نے اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی جہاں ملزمان کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے پولیس پر برہمی کا اظہارکیا۔عدالت نے ملزمان کے وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملک اور بیرون ملک موجود تمام ملزمان کو گرفتار کرکے پانچ ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ ملزمان میں سابق صدر پرویز مشرف ، سابق وزیراعظم شوکت عزیز، آفتاب شیرپاﺅ، سابق وزیراعلی بلوچستان جام یوسف ، شعیب نوشیروانی ، سابق ڈی سی او ڈیرہ بگٹی صمد لاسی اور اویس غنی شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر: ضلع کونسل ہال میں نیشنل ایکشن پلان آگاہی کے سلسلے میں سیمینار کاانعقاد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker