تازہ ترینعلاقائی

بدین:تین معصوم بچوں کےباپ کا پریس کلب کے سامنےاحتجاج

بدین﴿نامہ نگار﴾ بدین کے گائوں حاجی فقیر محمد سومرو کے رہائشی محمد حنیف سومرو نے اپنے تین معصوم بچوں کے ہمراہ بدین پریس کلب کے سامنے اپنے حق کے مطالبات کے لئے احتجاج اور علامتی بھوک ھڑتال کی اس موقع پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کے میں کافی عرصے سے بیروزگاراور بیمار ہوں انتہائی غریب آدمی ہوں اور چھ ماہ قبل میری بیوی ٹی بی کے مرض میں مبتلہ رہنے کے بعد انتقال کر گئیں اور تین معصوم بچوںکو چھوڑ گئی ،میں گھر کا واحد کفیل ہوں ڈرائی کلین ﴿دھوبی﴾کی دکان پرکپڑے استری کا کام کرتا تھا بیماری اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کام نہیں ملتا ہے،جس کے باعث بیروزگار ہو گیا ہوں اور گھر میں فاقہ کشی کی صورتحال ہے اور انتہائی تکلیف دے دن گزارنے پر مجبور ہیں گزشتہ طوفانی بارشوں میں میرا کچا گھر بھی منہدم ہو چکا ہے اور اپنے معصوم بچوں کے ساتھ کھلے آسمان کے نیچے اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں ،اور آج تک میری کسی حکومتی ادارے اور این جی اوز نے کوئی مدد نہیں کی گھر میں کھانے کے لئے کچھ بھی نہیں پڑوس والے بچوں کے لئے ترس کھا کر کھانا بھیجتے ہیں تو اس سے میرے بچے اپنی بھوک کو مٹاتے ہیں۔اس اذیت کی زندگی سے تنگ آکر احتجاج کرنے کا قدم اُٹھانا پڑا کے شاید کسی تک میری آواز پہنچ سکے ، انہوں نے اسپیکر قومی اسیمبلی ڈاکٹر فہیمدہ مرزا ، ایم پی اے بیئریسٹر حسنین مرزا سے اپیل کی ہے کہ میرے روزگار کا مسئلہ حل کیا جائے تو میں اپنے معصوم بچوں کی کفالت کر سکوں

یہ بھی پڑھیں  جلسہ سٹیڈیم کے اندر ہو یا سڑک پر ضرور ہوگا،مریم نواز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker