تازہ ترینعلاقائی

بدین:نہروں کی ٹیل میں پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی بھوک ہڑتال کے 51 دن

badinبدین(نامہ نگار) نہروں کی ٹیل میں پانی کی قلت کے خلاف ملکانی شریف اور خیر پور گمبوہ کے آبادگاروں کی احتجاجی بھوک ہڑتال کے 51 دن ۔آبادگار حکومتی واعدوں اور داوں سے مایوس ہو کر انصاف کے لئے عدالت میں پہنچ گئے، بدین کی مقامی عدالت نے تمام اعلیٰ متعلقہ حکام اور ضلعی انتظامیہ کو 30 جولاء کو عدالت طلب کر لیا۔ بدین ضلع کے دور دراز ضلع مٹھی سے ملحقہ علاقوں ملکانی شریف اور خیر پور گمبوہ کے سینکڑوں آبادگاروں نے سکھر بئراج سے نکلنے والی نہر نصیر کئنال کی ٹیل میں مسلسل کئی سال سے پانی کی قلت اور برے آبادگاروں کی جانب سے نہری پانی کی چوری کے خلاف ڈسٹرکٹ جیل بدین کے سامنے مین بدین ٹنڈوباگو روڈ پر گزشتہ 50 روز سے احتجاجی بھوک ہڑتال کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، آبادگاروں نے پانی کی قلت کے خلاف طویل بھوک ہڑتال کے ساتھ بدین شہر میں احتجاجی ریلیوں اور ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرے بھی کئے، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزیر قانون ڈاکٹر سکندر علی میندھرو، صوبائی سیریٹری ایریکیشن کمشنر حیدرآباد سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے احتجاجی بھوک ہڑتالی آبادگاروں سے ملاقات کر کے پانی کی فراہمی کر کے اور پانی چوروں کے خلاف فوری کاروائی کے وعدے کئے ان یقین دہانیوں کے باوجود نہروں کے ٹیل میں پانی کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی، پانی کی قلت کے خلاف گزشتہ 51 روز سے بھوک ہڑتال پربیٹھے آبادگاروں نے اپنے حقوق کے لئے ماہ صیام میں بھی بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، بھوک ہڑتالی آبادگار روزہ ، سحری اور افطاری کے علاوہ نمازوں کی آدائیگی بھی بھوک ہڑتالی کئمپ میں جاری رکھے ہوئے ہیں،
پانی کی قلت کا شکار ملکانی شریف اور خیرپور گمبوہ کے آبادگارحکومتی واعدوں اور یقین دہانیوں سے مایوس ہوکر انصاف کے لئے مقامی عدالت میں پہنچ گئے، عدالت نے 30 جولاء کو چیف انجینیئر سکھر بئراج، جنید احمد میمن، اے سی روہڑی کئنال سعید احمد جگرانی، XEN نصیر کئنال غلام مرتضیٰ جلبانی کے علاوہ ، ڈپٹی کمشنر بدین رفیق قریشی اور ایس پی بدین شوکت کٹھیان کو عدالت میں طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں  بدین:2009صدارتی آرڈیننس پرعمل درآمد نہ ہونے کےباعث ملازمین میں تشویش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker