تازہ ترینعلاقائی

بدیں:شہرسمیت گرد ونواح کےعلاقوں میں مون سون کی بارش کاسلسلہ شروع ہوگیا

بدین(نامہ نگار﴾ آج پہر بدین شہر سمیت گرد ونواح کے علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ مون سون کی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ، جوکہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا ، شہر کے نشیبی علاقوں سمیت شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی جمع ہو گیا ،ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ، کئی گاڑیاں انجنوں میں پانی بھر جانے کے کی وجہ سے پانی میں کھڑی ہوگئیں، جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شہر کے اسکولوں میں بارش کا پانی جمع ہو جانے سے بچے پانی سے گزر کر اپنے گہروں روانہ ہوئے، دریں اثنائ بدین کی ساحلی پٹی کے شہروں سیرانی، کڈھن،بھڈمی، سمیت ضلع بھر کے شہروں میں بھی وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہا،بارش شروع ہوتے ہی بدین شہر سمیت گردو نواح کے شہروں او رگائوں سے بجلی غائب ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں  قبرستانوں میں نئی قبروں کی گنجائش نہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker