تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ایس ایچ او راحیل خان نے چھاپہ مار کر چھپے رستم کو منشیات بیچتےگرفتار کرلیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔تھانہ سٹی بھائی پھیرو کے ایس ایچ او راحیل نے چھاپہ مار کر شریف ترین چھپے رستم کو منشیات بیچتے لاکھوں روپے کی منشیات بر آمد کرلی۔ڈی پی او قصور کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم میں تیزی۔شرافت کا لبادہ اوڑھ کر منشیات بیچنے والوں کی شامت۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور کی منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے بعد تھانہ سٹی بھائی پھیرو کے ایس ایچ اوراحیل خاں نے گزشتہ روز ایک ایسے منشیات فروش کو پکڑ کر عوام کو حیران کردیاجو معاشرے میں شرافت کا لبادہ اوڑھ کر مکروہ دھندے میں ملوث تھا۔جواں سالہ ایس ایچ او نے تفتیش کے جدید زرائع استعمال کرکے گزشتہ روز محلہ میانکے موڑ کی معزز اور شریف فیملی کے سردار محمد آصف کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے کی دو کلو ساٹھ گرام اعلی کوالٹی کی چرس بر آمد کرکے مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا۔بھائی پھیرو کو پنجاب کی منشیات فروشوں کی سہراب گوٹھ کہا جاتا ہے اور یہاں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش موجود ہیں۔مگر اس ملزم کے بارے کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا کہ یہ شخص بھی اس کروہ دھندے میں ملوث ہو سکتا ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے چھپے رستموں پر ہاتھ ڈالنے پر ایس ایچ او کو خراج تحسین پیش کرتے توقع ظاہر کی کہ آئندہ بھی پولیس شرافت کا لبادہ اوڑھ کر مکروہ دھندے کرنے والوں کو بے نقاب کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button