تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تھانہ سٹی میںجرات مند اورایمان دارایس ایچ او کی تعیناتی کا مطالبہ

بھائی پھیرو﴿ نامہ نگار ﴾ دس روز سے ایس ایچ او کی تھانہ سٹی میں تعیناتی نہ ہونے سے علاقہ میں منشیات فروشی اور ڈکیتیوں میںسو گنا اضافہ آ ر پی او پولیس شیخوپورہ رینج کی منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی مہم ناکام ۔ جرت مند او ایمان دار ایس ایچ او کی تعیناتی کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق دس روز سے ایس ایچ او کی تھانہ سٹی میںتعیناتی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے بھائی پھیرو کے علاقہ میں منشیات فروشی اور ڈکیتیوں میںسو گنا اضافہ ہو چکا ہے ۔ روپوش منشیات فروش اور ڈاکو دوبارہ متحرک ہو کر سر عام منشیات فروشی کر رہے ہیں اور دن دیہاڑے عوام کو لوٹ رہے ہیں ۔آ ر پی او پولیس شیخوپورہ رینج کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم ناکام ہو چکی ہے ۔جماعت اسلامی بھائی پھیرو کے امیر ڈاکٹر دائود پرویز مغل اور عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے تھانہ سٹی میں فوری طور پر کسی ایماندار اور جرات مند ایس ایچ او کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  پشاور:شدید آندھی اور طوفان کے باعث چار افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker