علاقائی

بھائی پھیرو:دوسرے روز بھی انتخابی فہرستیں آویزاں نہ ہو سکیں

بھائی پھیرو ﴿نامہ نگار ﴾ دوسرے روز بھی کسی دیہات میں انتخابی فہرستیں آویزاں نہ ہو سکیں۔الیکشن کمیشن کی ایس ایم ایس سروس میں ادھوری معلومات سے عوام پریشان ۔ تفصیلات کے مطابق انتخابی فہرستیں آج بھی کئی دیہات میں آ ویزاں نہ ہو سکیں اور الیکشن کمیشن کے اعلانات دھرے کے دھرے رہہ گئے ۔ ہزاروں لوگ اپنے ووٹ چیک کرنے سے محروم رہے اور الیکشن کمیشن کے اعلانات کے خلاف سراپا افسوس بنے رہے ۔ دوسری طرف جن لوگوں نے ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے ووٹ چیک کئے انہیں بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ایس ایم ایس میں نہ ہی ووٹر کا نام ، نہ ہی ولدیت لکھی آتی ہے اورایڈریس بھی نا مکمل لکھا آ تا ہے جس کی وجہ سے عوام کو اپنے ووٹ کے بارے میں درست معلومات نہیں مل سکیں ۔عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے انتخابی فہرستیں ہر جگہ پہنچائیں جائیں اور ایس ایم ایس میں ووٹر کے مکمل کوائف اور مکمل پتہ تحریر کیا جائے

یہ بھی پڑھیں  پسندسےشادی کی،گھروالے قتل کرناچاہتےہیں، تحفظ دیاجائے، سونیاصدیق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker