تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:سات مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کرلوٹ لیا

بھائی پھیرو ( نامہ نگار ) سات مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کرہزاروں روپے نقدی اور سامان لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کے نواحی گاؤں کالونی گلانوالہ ججہ کلاں کے محنت کش محمد یٰسین مہر کے گھر سات کس ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا ،گھر میں تمام اہلِ خانہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر میں پڑا ہوا سامان و طلائی زیوارت دو تولے نقدی پانچ ہزار روپے،موبائل فون اور لاکھوں روپوں کا قیمتی سامان اسلح کے زور پر لوٹا اور گھر میں مردو خواتین کو ناصرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ انہیں ایک دوسرے کے سامنے برہنہ کر کے بے عزت کرتے رہے بعد ازاں رسیوں سے باندھ کر فرار ہوگئے

یہ بھی پڑھیں  فائبر آپٹک کیبل میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ اور موبائل سروس متاثر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker