شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:ساہیوال سےلاہور جانےوالی ایمبولنس بھائی پھیروکےقریب حادثےکا شکار

بھائی پھیرو:ساہیوال سےلاہور جانےوالی ایمبولنس بھائی پھیروکےقریب حادثےکا شکار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ساہیوال سے لاہور جانے والی ایمبولنس بھائی پھیرو کے قریب حادثے کا شکار ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق ساہیوال سیلاہور جانے والی ایمبولنس نمبری 165RNR بھائی پھیرو کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی ایبولنس میں سوار ساہیوال کی فیملی بچے کو لاہور چلڈن ہسپتال لاہور لے کر جارہی تھی جب بھائی پھیرو پرناوا ں بائی پاس پر پہنچی تو موڑکاٹتے ہوئے ڈنمپر سے ٹکرا گئی پیچھے سے آنے والی بس بھی ایمبولنس سے ٹکراگئی بس اور ڈنمپرکی زد میں آنے والی ایمبولنس بری طرح حادثے کا شکار ہو کر پریس ہو گئی ۔حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقعہ پر جان بحق اور 4 افراد شدید زخمی ہوئے زخمی ہونے والے افراد میں ایک ڈرائیور ایک چند دن کا بچہ اور 2 خواتین بھی تھیں۔ریسکیو 1122 نے موقعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو لاہور جناح ہسپتال ریفر کر دیا

یہ بھی پڑھیں  تحفظ پاکستان بل کی مخالفت کیوں ؟