تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:موجودہ دورِحکومت میں مہنگائی،لوڈشیڈنگ اوراقرباپروری کو فروغ ملا

PHOTO JAMAT ISLAMI 7-3-2013بھائی پھیرو(نامہ نگار) موجودہ دورِحکومت میں مہنگائی،لوڈشیڈنگ اور اقرباپروری کو فروغ ملا۔کراچی کے حالات الیکشن ملتوی کروانے کے لئے خراب کیے جارہے ہیں۔جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ملک میں امن و امان اور عادلانہ نظام قائم کرے گی۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے نائب سیکرٹری رانا تحفہ دستگیر نے ضلع قصور کے مقامی امرا اور امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی کے امیر ضلع ؑ عثمان غنی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ زرداری حکومت 5سال پورے ہونے پر خوشی کا اظہار کررہی ہے مگر انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ان کا دور اقتدار دنیا میں سب سے زیادہ سیاہ دور ہے جس میں جمہوریت نام کی کوئی شے نہ ہے۔ اس دور میں کرپشن لوٹ مار ،دھونس دھاندلی، بھتہ خوری، بور ی بند لاشیں، مہنگائی ،لوڈشیڈنگ اوراقربا ء پروری کوفروغ ملا ۔پاکستا ن کی تاریخ میں یہ دورسیاہ حروف سے لکھا جاے گا ۔زرداری نے اپنے آس پاس چوروں اور لٹیروں کو اکٹھا کررکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمران اور بعض ارکان پارلیمنٹ ٹیکس چور ہیں ۔کراچی کے حالات الیکشن کو ملتوی کرانے کے لئے جان بوجھ کر خراب کئے جارہے ہیں ۔سانحہ عباس ٹاؤن کے ملزمان رحمان ملک کی نظروں میں ہیں انہیں پہلے سے یہ علم تھا کہ کراچی میں ہنگامے اور قتل عام ہوگا پھر انہوں نے حفاظتی اقدامات کیوں نہیں کیے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا دعویٰ کب پورا ہوگا؟۔ انہیں اعتراف کرلینا چاہیے کہ زرداری حکومت نے ملک کو اندھیروں اور قوم کو مسائل اور مشکلات میں دھکیلا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر عوام لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کا خاتمہ چاہتی ہے تو انہیں آزمائے ہوئے اور نیالبادہ اوڑھ کر آنے والون کو مسترد کرنا ہوگا۔امریکی نواز غلاموں کے چہروں سے نقاب اترچکا ہے اب عوام کو اپنے فیصلہ سے انہیں احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہے کیوں کہ ملکی بحرانوں اور معاشی طور پر تباہی اور بربادی کے یہی لوگ ذمہ دار ہیں۔ جماعت اسلامی ضلع قصور کے امیر ؑ ثمان غنی نے کہاکہ ناکام پالیسیوں کی بدولت ملک میں انتشار اور بد امنی پھیلی ہے ۔حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے۔ عوام کوبحرانوں،کرپٹ وراشی حکمرانوں سے جماعت اسلامی نجات دلاسکتی ہے۔ کیونکہ جماعت اسلامی صالح قیادت اور باکردار افراد پر مشتمل ہے انشاء اللہ اقتدار میں آتے ہی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کا خاتمہ کردے گی۔ ملک میں امن وامان اور عادلانہ نظام قائم کرنے کے لئے اسلامی نظام کا نفاذ کرے گی۔ دہشت گردی اور لاقانونیت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔ جماعت اسلامی کی اس جدوجہد میں اپناووٹ صحیح افراد کے حق میں استعمال اور ملکی نظام کی تبدیلی کا باعث بنیں۔اجلاس میں مقامی جماعتوں کے مالیاتی حسابات کا جائزہ لیتے مرکزی نایب ناظم مالیات محمد رفیق نے کہا جماعت اسلامی میں ایک ایک پائی کا حساب رکھنا ہماری مذہبی اور جماعتی ذمہ داری ہے اور فول پروف انتظام کی وجہ سے جماعت اسلامی میں فنڈز اسلامی نصابات کے عین مطابق استعمال کیے جاتے ہیںیہی وجہ ہے کہ لوگ اپنی زکواتہ او صدقات دیتے وقت جماعت اسلامی پر پورا اعتماد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button