علاقائی

بھائی پھیرو:ڈاکووؤں نےمحنت کش کو نقدی اور موبائل سے محروم کردیا

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ تین مسلح ڈاکووئوں نے گن پوائنٹ پر محنت کش کو ہزاروں روپے نقدی اور موبائل سے محروم کر دیا ۔ دیہاتیوں نے دو ڈاکو گھیرا ڈال کر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی فیکٹری کا ملازم افتخار اپنی ڈیوٹی کے بعد اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں اُسے تین موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے گھیر لیا اور گن پوائنٹ پر دس ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا ۔ ڈاکو موٹر سائیکل پر بھاگ رہے تھے کہ موضع ڈھلواں کے دیہاتیوں نے گھیرا ڈال کر دو ڈاکوئوں ظفر ہجراسکنہ متھراداس اور بابر سکنہ پنڈت والا کو پکڑ کر تھانہ صدربھائی پھیرو پولیس کے حوالے کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!