شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:کشمیر کی موجودہ صورت حال پر علاقے بھر کی سیاسی و جماعتیں یک زبان ہو گئیں

بھائی پھیرو:کشمیر کی موجودہ صورت حال پر علاقے بھر کی سیاسی و جماعتیں یک زبان ہو گئیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار)کشمیر کی موجودہ صورت حال پر علاقے بھر کی سیاسی و جماعتیں یک زبان ہو گئیں۔مقبوضہ کشمیر کی سابقہ پوزیشن کو قائم رکھنے کے لیے حکومت کو آخری حد تک جانا چاہیے۔ کشمیر ہمارا ہے سارے کا سارا ہے۔کشمیر کی موجودہ صورت حال پر علاقے بھر کی سیاسی و جماعتیں یک زبان ہو گئیں۔جمعیت العلمائے پاکستان کے رہنما سید ذاکر حسین شاہ نے کارکنان کے ایک اکٹھ سے خطاب کرتے کہا کہ انڈیا نے کشمیر کی سابقہ حیثیت ختم کرکے تمام بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں ہم کشمیری جدو جہد آزادی کیلیے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری ضلع قصور سردار نور احمد ڈوگر،مقامی امیر مقبول احمد کمبوہ نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی سابقہ پوزیشن کو قائم رکھنے کے لیے حکومت کو آخری حد تک جانا چاہیے۔ حکومت فوری طور پر OIC کا اجلاس بلا کر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرے اور عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا جائے۔اسلامی جمعیت طلبا کے لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری احمد جمال نے طلبا کی ایک ریلی سے خطاب کرتے کہا کہ مودی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے شملہ معاہدے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی نفی کی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ طلبا ماضی کی طرح کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ رہیں گے اور انشا ء اللہ کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہو گا۔ کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے کسانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے کہا کہ کشمیر سے بہتے دریا زراعت کی شہ رگ ہیں اور اس کے دریاوں ے بہتا پانی ہمارے لیے آب حیات کا درجہ رکھتا ہے ۔کروڑوں کسان انشا ء اللہ کشمیر کے دریاوں کی حفاظت اپنے خون سے کریں گے۔۔انہوں نے کہاکہ ٹرمپ نے کشمیر پر جس ثالثی کی پیشکش کی ہے اگر اس کا مقصد کشمیر کے دیرینہ اور بین الاقوامی موقف کی بجائے وادی کی بندر بانٹ ہے تو اسے خود کشمیری بھی تسلیم نہیں کریں گے۔ کشمیر پر ثالثی کو اسی صورت تسلیم کیا جائے گا جب اس کا مقصد استصواب رائے کرانااور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیناہوگا۔۔پریس کلب بھائی پھیرو،پریس کلب سرائے مغل اور پریس کلب مانگا کیایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے صحافیوں میاں خالد رفیق،کرامت وٹو اور عابد بھٹی نے کہاکہ بھارت نے یک طرفہ طو ر پر جنگ کا اعلان کردیاہے اب پاکستانی حکومت اور اداروں کو بھی پوری طرح تیار رہنا چاہیے۔ پوری قوم اس مہم میں اپنی افواج کی پشت پر ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کی تقسیم قابل قبو ل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو اپنی ساری توجہ کشمیر یوں پر ہونے والے ہندوستانی مطالم پر مرکوز کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا میڈیا نہ جانے کیوں انڈیا کی محبوبہ مفتی،حزب اختلاف کے لیڈروں اور دیگر غیر اہم افراد کے بیانات کو ہائی لائٹ کر رہا ہے جبکہ کشمیر کیلیے قربانیاں دینے والے اصل ہیرو سید صلاح الدین،برہان وانی شہید ،سید علی گیانی، اور دیگر حریت رہنماوں اور مجاہدوں کو گول کیا جارہا ہے جو معنی خیز ہے۔انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ کشمیری جدوجہد آزادی کے اصل ہیروز کی آواز بنیں۔دریں اثنا جماعت اسلامی کے ضلع قصور کے امیر راو اختر علی نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی ضلع بھر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہر ے، جلسے، جلوس اور ریلیاں کرے گی

یہ بھی پڑھیں  قانون کی حکمرانی

What is your opinion on this news?