تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:تعلیم کواولین ترجیح بنائے بغیرترقی اورتبدیلی کا کوئی خواب پورا نہیں ہوسکتا،عطا مانیکا

بہاول نگر (رانا فیصل رحمن) صوبائی وزیراوقاف و مذہبی امور عطا محمدمانیکا نے کہاہے کہ تعلیم کو اولین ترجیح بنائے بغیر ترقی اور تبدیلی کا کوئی خواب پورا نہیں ہوسکتا قومیں اچھی تعلیم و تربیت سے ہی اپنے مقاصد حاصل کرسکتی ہیں یہ بات انہوں نے بوائز ہائرسیکنڈری سکول ڈونگہ بونگہ میں اجالا فاؤنڈیشن کے زیراہتمام نمایاں کارکردگی کے حامل طلبا و طالبات میں تقسیم ایوارڈ ز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ای ڈی او ایجوکیشن سردار محمدچوہدری سوشل ویلیفئر اور محکمہ لٹریسی کے افسران سابق تحصیل ناظم سید قلندر حسنین شاہ اساتذہ اور طلباء و طالبات نے شرکت کی ضلعی صدر اجالا فاؤنڈیشن عدنان بودلہ سرپرست اعلیٰ میاں خرم مقبول اور اینکر پرسن طارق حفیظ بزمی بھی تقریب میں موجود تھے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اس ملک میں پچاس الیکشن بھی کروالیے جائیں تو کوئی تبدیلی نہیں آسکتی جب تک ہم تعلیم کو اپنا محور نہیں بنالیتے گزشتہ 65 سال سے زبانی جمع خرچ پر کام چلایاجارہا ہے اور سیاست سمیت ہرمیدان میں نظریہ ضرورت موجود ہے ۔ لاہور میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ ملتی ہے لیکن جب تک بہاول نگر ۔چشتیاں ۔ڈونگہ بونگہ اور دیگر پسماندہ علاقوں میں ترقی نہیں ہوگی اور عوام کو ریلیف نہیں ملے گا اس وقت تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔صوبائی وزیرنے مزید کہاکہ ایک نسل نے ووٹ کے ذریعے پاکستان کی تخلیق کی جبکہ میری نسل کے پاس دینے کے لیے ماسوائے شرمندگی کے کچھ نہیں ہے ہم نے اپنے حصہ کا کام نہیں کیا ۔تعلیم سمیت ہرشعبہ تنزلی کا شکار ہے کتاب سے ہماری دلچسپی کوسوں دور ہے ماضی سے ہمیں سبق سیکھنے کی فرصت نہیں۔ہمیں اپنی نوجوان نسل کو ماضی سے آگاہی دینے کے لیے سوچ بچارکرنی ہوگی اور ان میں کتابوں سے محبت پیداکرنے کے لیے ماحول دینا ہوگا۔ صوبائی وزیر نے تقریب میں بورڈ کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کے حامل طلباء وطالبات کو ایوارڈز بھی تقسیم کیے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button