تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:جوقومیں ٹریفک قوانین پر عمل کرتی ہیں وہ ترقی کی راہ پر گامزن رہتی ہیں ، ڈی پی او

بہاولنگر (رانا فیصل رحمن)جو قومیں ٹریفک قوانین پر عمل کرتی ہیں وہ ترقی کی راہ پر گامزن رہتی ہیں اور حادثات سے بچی رہتی ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پی ٹریفک کو ٹریفک قوانین کی آگاہی سے متعلق احکامات جاری کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے قوئد و ضوابط جاننا نہ صرف ڈرائیور حضرات کے لئے بلکہ عام شہریوں کے لئے بھی انتہائی ضروری ہے ٹریفک قوانین پر عمل کرکے اپنی اور دوسروں کی سلامتی کو یقینی بنائیں انسانی جان وقت سے زیادہ قیمتی ہے۔ ڈی پی او نے ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز ضلع ہذا اور ڈی ایس پی ٹریفک کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو یقنی بنائیں،بغیر نمبر پلیٹ کے وہیکلز سٹرک پر نظر نہیں آنی چاہئے عوم اپنے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی رجسٹریشن فوری کروائیں انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ٹریفک کے نظام کو موثر بنائیں گدھا ریڑھی کے پیچھے ریفلیکٹر لگوائیں۔تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ ٹریفک کے اشاروں اور سائن بورڈ پر عمل کریں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لئے خود لائسنس برانچ میں تشریف لائیں کسی بھی پرائیویٹ شخص یا ایجنٹ کے ذریعے لائسنس بنوانے کے جھانسے میں نہ آئیں۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور : خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرنیوالے پولیس افسران کوانعام دینے کا معاملہ بھی ذاتی پسند نا پسند کی بھینٹ چڑھ گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker