تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:ناجائزتجاوزات شہروں کے حسن کو گہنادیتے ہیں، ڈی سی او

DCOبہاولنگر (نامہ نگار) ڈی سی او بہاولنگر محمد ارشاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ تجاوزات نا صرف شہروں کے حسن کو گہنادیتے ہیں بلکہ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ ، پیدل چلنے والوں کے لیے دشواری اور تجارتی و معاشی سرگرمیوں میں کمی کا بھی باعث بنتے ہیں لہذا تجاوزات کا خاتمہ بیحد ضروری ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور اے ڈی سی کو ناجائز تجاوزات کے خلاف دیر پا ، مستقل اور موثر کاروائی کی ہدایت کی ہے یہ بات انہوں نے اپنے دورہ تحصیل منچن آباد میں تجاوزات کے خاتمے کی مہم کے جائزے کے دوران کہی۔ انہوں نے شہر کے بازاروں اور سڑکوں میں تجاوزات کے خاتمے پر تاجروں اور میڈیا کے تعاون کو سراہا اور اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خلاف کاروائی کو جاری رکھا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button