تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:پولیو کا خاتمہ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، ڈی سی او

بہاولنگر ( رانا فیصل رحمن) ڈی سی او محمدجہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات کا حصہ بن چکا ہے کیونکہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا امیج پولیو کی بیماری پر قابونہ پانے کی وجہ سے متاثر ہوا ہے اور اس موذی مرض کے خاتمے کے لئے ہمیں جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا کیو نکہ یہ ہماری آئیندہ نسلوں کی صحت کا معاملہ ہے یہ بات انھوں نے ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں ضلعی انسداد پولیو کیمٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ای ڈی او ہیلتھ، ڈی ایس پی صدر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے سمیت پالولیشن ویلفیر ، ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ ڈی سی او نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کے ساتھ مل کر تمام محکموں کو پولیو کی بیماری کے خاتمے کے لئے تن دہی سے کام کرنا چاہیے کیونکہ یہ ایک نیشنل کاز ہے اور معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص علماء کرام کا بھی فرض ہے کہ وہ منبر و محراب سے پولیو کی حفاظتی ویکسین سے متعلق غلط نظریات اور ابہام کو عوام کے ذہنوں سے دور کریں اور والدین اپنا قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے حفاظتی ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 8دسمبر سے 10دسمبر تک سہ روزہ قومی پولیو مہم کے دوران ضلع بہاول نگر میں پانچ سال تک کی عمر کے 4 لاکھ 65ہزار 25بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین دی جائے گی جس کے لئے 1071ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں 123فکس ، 884موبائیل اور61ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جو کہ سو فی صد کوریج کو یقینی بنائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں  سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کی انٹری کی میعاد 15 روز کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker