تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر: حلقہء احبابِ ادب بہاول نگر کا دوسرا ہفتہ وار اجلاس

بہاولنگر (رانا فیصل رحمن) حلقہء احبابِ ادب بہاول نگر کا دوسرا ہفتہ وار اجلاس گزشتہ شب بلدیہ ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بہاول نگر کی معروف ادبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں نامور شاعر پروفیسر عامر سہیل کی غزل اور معروف کالم نگار، ڈرامہ نگار، شاعر اور افسانہ نویس فاروق ندیم کا پنجابی افسانہ تنقید کیلئے پیش کیا گیا۔ شرکاء نے پروفیسر عامر سہیل کی جدید اور مخصوص اسلوب میں کہی گئی غزل کو سراہتے ہوئے انکی فنی صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔ شرکاء نے کہا کہ عامر سہیل منفرد لب و لہجہ کے شاعر ہونے کی بدولت شہر وفا بہاول نگر کی پہچان ہیں۔ اجلاس میں شریک ادباء نے فاروق ندیم کے پنجابی افسانے کو ایک جدید اور انقلابی افسانہ قرار دیا۔ اجلاس کی صدارت معروف شاعر، نقاد اور کہانی کار افضل راجپوت نے کی۔ اجلاس میں حلقہ کے آرگنائزنگ کمیٹی کے چےئر مین ایف ایم 90بہاول نگر کے منیجر راشد محمود چوہدری نے رواں ماہ میں بہاول نگر کے پنجابی شاعر اجمل خیال کی کتاب ’’ودھوا رنگی مانگ‘‘ کی تقریبِ رونمائی کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے مستقبل میں دیگر ادبی تقاریب کے اہتمام کی بھی یقین دہانی کروائی۔ آئندہ اجلاس میں افضل راجپوت کی نظم اور حلقہء احبابِ ادب کے صدر رانا وقاص بن طارق کی غزل تنقید کے لئے پیش کرنے کا ایجنڈا طے پایا۔ اجلاس کے آخر میں حلقہء کے چےئر مین وائس پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس بہاول نگر پروفیسر عبد الرشید اظہر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عہدیداران کو کامیاب اجلاس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker