تازہ ترینعلاقائی

بہاول نگر: اہل سنت والجماعت کی بہاولنگرمیں خاتم النبین ﷺکانفرنس

بہاول نگر(رانا فیصل رحمن) اہل سنت والجماعت کی بہاولنگرمیں خاتم النبین ﷺکانفرنس ۔پولیس نے قیادت اور کارکنان کے خلاف دہشت گردی کامقدمہ درج کرلیا۔ جرم نہیں کیاپرامن انعقاد اور اتحاد امت کی کاوشوں کا پیغام دیا ماضی کی طرح اس بوگس مقدمہ کو جھوٹا ثابت کریں گے۔ مرکزی رہنماء اہل سنت والجماعت سید غلام رسول شاہ کا ردعمل۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بہاول نگر میں دوسری عظیم الشان خاتم المعصومین ﷺکانفرنس کے بعد مقامی پولیس تھانہ سٹی بہاول نگرنے اہل سنت والجماعت کی مرکزی و مقامی قیادت سید غلام رسول شاہ بخاری ،مولاناندیم سرور معاویہ ،اسماعیل شاہ ،حافظ مظہر،عمیراصغراور محمد جعفرکے خلاف اشتعال انگیزی،منافرت وغیرہ کے تحت دہشت گردی کامقدمہ درج کرلیا ہے ۔ میڈیا کے رابطہ پر مرکزی رہنماء اور لیگل ایڈوائزراہل سنت والجماعت سید غلام رسول شاہ نے بتایا کہ ہزاروں افرادکی موجودگی پرامن کانفرنس کا انعقادکرکے امت کو امن کا پیغام دیا،سٹیج پر تمام مسالک کے علماء مشائخ کو ساتھ بٹھایا ۔خاتم المعصومین ﷺکانفرنس کرکے کوئی جرم نہیں کیا۔ہماری کامیاب کانفرنس سے مخالفین سمیت کچھ عناصربوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔اس قسم کے جھوٹے بوگس مقدمات ہمیں اپنے مشن سے نہیں روک سکتے ۔ہم نے ہمیشہ آئین و قانون کی پاسداری کی مگر انتظامیہ نے فریق مخالف سے کبھی محرم الحرام میں قانون پر عمل نہیں کرایا۔ملک کی اکثریتی آبادی ہونے کے باوجود ہمیشہ ہمیں دیوار کے ساتھ لگایاگیا۔اگرانتظامیہ کارویہ اسی طرح رہا تو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرسکتے ہیں ۔ماضی کی طرح عدلیہ سمیت ہر فورم پر اس بوگس مقدمہ کو جھوٹا ثابت کریں گے۔انہوں نے انتظامیہ کے اقدانات پرکارکنان سے پرامن رہنے کی تلقین کی ۔

یہ بھی پڑھیں  پاک فوج پر دہشت گردانہ حملے اورنادان لوگ!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker