پاکستانتازہ ترین

تبدیلی آرہی ہے، لوگ تیار ہو جائیں،فخر الدین جی ابراہیم

اسلام آباد(بیوروچیف) نامزد چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ مجھے ابھی تک سرکاری طور پر چیف الیکشن کمشنر بننے کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم میں چیف الیکشن کمشنر بننے کے لئے تیار ہوں ۔منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر الدین جی ابراہیم نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام بہت تکلیف میں ہے ۔شفاف انتخابات کے لئے میڈیا اور سول سوسائٹی کو چاہیے کہ وہ اہم کردار ادا کرے کیونکہ میری پہلی ترجیحی شفاف انتخابات ہیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی چیف الیکشن کمشنر بننے کی سرکاری طور پر اطلاع نہیں ملی تاہم چیف الیکشن کمشنر بننے کے لئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں ابھی بھی یہی کہتا ہوں کہ اسمبلی کی مدت چار سال ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی آرہی ہے ،عوام تیار ہوں جائیں ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کب ہونے چاہئیں تو اس کا فیصلہ وزیر اعظم نے طے کرنا ہے ۔فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا تھا کہ جہاں تک دوہری شہریت کا تعلق ہے وہ اس کے حامی نہیں ہیں ۔انہوں نے ووٹر لسٹوں میں پائی جانے والی خامیوں کے حوالے سے کہا کہ وہ اس معاملے کا تفصیلی جائزہ لیں گے اور دیکھیں گے کہ یہ ووٹر لسٹیں کیوں مکمل نہیں ہوئیں اور اس میں ابھی کیا خامیاں ہیں ۔فی الوقت ہمیں انتخابات کی تیاری کرنا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اور پڑوسی ملک بھارت میں سوائے الیکشن کے اور کوئی فرق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورت حال کو دیکھ کر رونا آتا ہے ہم سب کو ملک کی بہتری کے لئے مل کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker